22 اپریل، 2016، 3:07 PM

اوبامہ کا برطانیہ پر یورپی یونین کا حصہ بنے رہنے پر زور

اوبامہ کا برطانیہ پر یورپی یونین کا حصہ بنے رہنے پر زور

امریکی صدر باراک اوبامہ نے برطانیہ پر زوردیا ہے کہ وہ یورپی یونین کا حصہ بنا رہے اور یہی امریکہ کے مفاد میں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے برطانیہ پر زوردیا ہے کہ وہ یورپی یونین کا حصہ بنا رہے اور یہی امریکہ کے مفاد میں ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ دورہ سعودی عرب کے بعد برطانیہ پہنچ گئے ہیں جہاں اپنی یادداشت میں انہوں نے لکھا کہ برطانیہ کو یورپی یونین کا حصہ رہنا چاہیے یہی برطانیہ اور امریکہ کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے لکھا کہ برطانیہ کی یورپی یونین میں موجودگی اس کا عالمی اثر و رسوخ بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا اور برطانیہ کا یورپی یونین کا ممبر رہنا امریکی مفادات کا مسئلہ ہے۔ امریکی صدر نے یادداشت میں مزید لکھا کہ یورپی یونین کا حصہ رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ برطانیہ کی عوام کو ہی کرنا ہے لیکن میں قریبی دوست کی حیثیت سے کہوں گا کہ برطانیہ کے فیصلے کے اثرات امریکہ کے مفادات پر پڑیں گے اور برطانیہ جس راستے کا انتخاب کرے گا اس کے اثرات امریکہ کی موجودہ نسل پر بھی پڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین برطانوی اقدار، طرز عمل، طرز جمہوریت ، قانون کی پاسداری اور معاشی طرزعمل کو خطے میں بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔صدر باراک اوبامہ ایک ایسے موقع پر برطانیہ کا دورہ کررہے ہیں کہ جب برطانوی عوام یورپی یونین کا حصہ رہنے یا نہ رہنے کی تیاری میں مصروف ہیں اور ان کی جانب سے برطانیہ کو یورپی یونین کا حصہ رہنے پر زور دیئے جانے کے بعد اسے دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ کا یورپی یونین کا حصہ رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے 23 جون کو ریفرنڈم کا انعقاد کیا جائے گا جس میں عوام اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔

 

News ID 1863486

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha